Novel : Tere Sang Complete Novel
Writer Name : Hina Naaz
Category : Love Story Based Novel
شہریار نے اک دم
اس کی طرف دیکھا ۔ سختی سے میچی ہوئی آنکھیں ،چہرے پہ خوف ۔اور اس نے بیڈ کی چادر
کو دونوں ہاتھوں سے سختی سے پکڑا ہوا تھا۔ اسے ایک دم احساس ہوا کہ غلط کیا ہے اس
نے۔ انتہائی گھٹیا پلین تھا یہ ۔اس نے اک دم اپنے دوست کو کوسا جس کے کہنے پر اس
نے یہ ڈھونگ رچایا تھا۔
اس نے اس کی طرف
ہاتھ بڑھایا گویا کہ اسے تسلی دینی چاہی ۔"آپ ڈریں مت" اس کا یہ کہنا ہی
تھا کہ وہ اک دم چیخی " دور ہٹیں"
اور بیڈ سے اتر کر واشروم کی طرف بھاگی۔اور دروازہ بند کرلیا۔ وہ پیچھے سے بس تاسف سے دیکھتا رہ گیا۔ اور ایک
ملامت بھری نظر خود پہ ڈالی۔ اس کے بعد جیب سے فون نکلا اور کسی کا نمبر ملایا۔
جبکہ اسے اندر سے
ابھی بھی سسکیوں کی آوازیں آ رہیں تھی۔
وہ واشروم میں زمین پہ بیٹھی رو رہی تھی
اسے سب سے زیادہ نفرت شراب سے تھی۔ اس نے اپنی ماں کو پڑپتے دیکھا تھا۔ صرف شراب
کی وجہ سے ۔ا س کے ذہن میں تیزی سے اس کے باپ کے مناظر گزر رہے تھے۔
ساری رات وہ
واشروم میں ہی بیٹھی روتی رہی۔ " اتنا بڑا دھوکہ،ا سوچا ہو گا کہ ایک شرابی کی بیٹی ہے آسانی سے دوسرے شرابی کو
سنبھال لے گی ۔جس طرح میری ماں نے ساری زندگی اپنی برباد کر دی چپ چاپ بیٹھی رہی یہ
بھی بیٹھ جائے گی۔ میں ماہا حیدر اتنی کمزور نہیں ہوں اپنی ماں کے لیے کچھ نہ کر
سکی لیکن اب اپنے لیے سٹینڈ لے سکتی ہوں چپ نہیں بیٹھوں گی." اس کی سوچوں کا
تسلسل کہاں سے کہاں پہنچ گیا تھا ۔وہ اٹھی منہ دھویا اور باہر نکلی کمرہ خالی تھا
وہ جا چکا تھا۔ اس نے واڈروب سے کپڑے نکالے چینج کیا اور کمرے سے باہر نکل گئی
- Download in pdf form and online reading.
- Click on the link given below to Free download 58 Pages Pdf
- It's Free Download Link