Wehshat e Ishq By Rimsha Mehnaz

Novel : Wehshat e Ishq
Writer Name : Rimsha Mehnaz
Mania team has started  a journey for all social media writers to publish their Novels and short stories. Welcome To All The Writers, Test your writing abilities.
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , full romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based,
Wehshat e Ishq Novel Complete by 
Rimsha Mehnaz is available here to download in pdf form and online reading.

$ads={2}
 

رات دس بجے تیمور نے اسے گھر پہ ڈراپ کیا تھا۔ "اندر آجائیں،سب سے مل لیں" شزرا نے گاڑی سے اترتے ہوئے اسے اندر آنے کو کہا۔ "نہیں یار پھر کبھی ابھی بہت تھک گیا" تیمور نے جمائی لیتے ہوئے کہا۔ "اوکے" شزرا نے اثبات میں گردن ہلائی اور اندر چلی گئی۔ وہ گھر میں داخل ہوئی تو پورا گھر اندھیرے میں ڈوبا تھا شاید سب سو چکے تھے وہ پانی پینے کچن کی طرف بڑھی ہاتھ بڑھا کے کچن کی لائٹ جلائی اور فریج سے پانی کی بوتل نکال کر گلاس میں پانی انڈیلنے لگی۔ اگلے ہی پل کوئی کچن کے دروازے میں آکے ایستادہ ہوا تھا شزرا نے گردن موڑ کے دیکھا سامنے آزر کھڑے تھے سرخ آنکھوں اور بکھرے ہوئے حلیے میں۔ "شزرا کیا تم نے اپنی پوری زندگی میں کبھی مجھ سے ایک لمحے کے لئے بھی محبت کی ہے" آزر اس پہ نظریں جمائے پوچھ رہے تھے شزرا کو اس لمحے ان کا لہجہ ٹوٹا بکھرا سا لگا اس نے گلاس لبوں سے ہٹا کر واپس کاونٹر پہ رکھ دیا مگر کچھ نہ بولی۔ اس انسان کو کچھ کہنا فضول تھا جسے یہ بھی نہیں پتا کہ شزرا نے اس سے کبھی محبت کی تھی یا نہیں۔ اس کے جواب کا انتظار کئے بغیر آزر دوبارہ بولے۔ "جانتی ہو جب تم نے مجھے انکار کیا تھا میں بہت ٹوٹ گیا تھا بہت رویا تھا مگر تم نے مجھے انکار کردیا۔۔۔۔میں خود کو یقین دلاتا رہا تم مجھ سے محبت نہیں کرتیں اس لئے مجھے انکار کردیا مگر میرا دل چینخ چینخ کے یہی کہتا رہا رہا کہ میں نے خود تمہاری آنکھوں میں اپنے لئے محبت دیکھی ہے۔۔۔۔۔کیا وہ محبت جھوٹی تھی یا وہ نفرت؟" وہ الجھے الجھے اس سے پوچھ رہے تھے۔ "تمہارے جواب دینے سے پہلے میں مجھے ہزاروں بار لگا کہ تم مجھ سے محبت کرتی ہو پھر تم نے کیوں انکار کیا" شزرا کو اپنی آنکھیں نمکین پانیوں سے بھرتی محسوس ہوئیں آزر نے آج اس سے وہ سوال کیا تھا جس سے وہ خود بھی اتنے سال نظریں چرائے ہوئے تھی۔ "اگر تمہیں مجھ سے محبت نہیں تھی تو کیوں میرے دل کے ساتھ کھیلیں؟" آزر کے لہجے میں ایسا کچھ تھا جس نے شزرا کو رونے پہ مجبور کردیا۔ شزرا نے بولنا چاہا مگر آزر کے اگلے جملے نے اس کی زبان تالو سے لگا دی۔ " جب تک زندہ رہوں گا صرف تم سے نفرت کروں گا" مگر لہجہ دل کے حالات کی چغلی کھا رہا تھا مگر شزرا صرف ان مغے لفظوں پہ غور کر سکی لفظ کیسے گھائل کرتے ہیں یہ کوئی شزرا سے پوچھے۔ "تم نے میری زندگی برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی میرے ساتھ محبت کا جھوٹا کھیل کھیلتی رہیں میرے جذبات کے ساتھ کھیلا ہے تم نے جب مجھ سے محبت ہی نہیں تھی تو کیوں مجھے آس دلائی تھی کیوں مجھے بیچ منجدھار میں چھوڑا؟" اس وقت صرف آزر بول رہے تھے اور شزرا سن رہی تھی۔

Click on the link given below to Free download Pdf It's Free Download Link

Media Fire Download Link
Click Now 

$ads={1}

ONLINE READING


Post a Comment

Please Don't Enter Any Spam Link In The Comment Box

Previous Post Next Post