Novel : Wassi Ul Jahan Complete Novel
Writer Name : Kashaf Fayyaz
Category : Private Mission Based Story
Kashaf Fayyaz is the author of the book Wassi Ul Jahan Pdf. It is an excellent Private Mission based urdu novels,
باس
جب ہم آۓ تھے تو آپ نے ہم دونوں کو جھاڑ پلائی تھی پھر حامی بھری تھی ۔۔۔ اس کمینے
۔۔۔ آ میرا مطلب اعدال کو بھی دو چار ہاتھ لگا دیں ۔۔۔ زبان میں کھجلی کے باعث
شہاب نے حصہ لیا ۔۔۔
اعدال
اسے گھور کر رہ گیا تھا ۔۔۔۔
اسکی
بات پر سفیان نے مڑ کر کندھے اچکاۓ جیسے کہ ۔۔۔ سفیان کے کام اور اسکی مرضی تم اپنی
شکل گم کرو ۔۔۔۔
چل
شہاب ورنہ ٹارچر کا نیا ایجاد کردہ طریقہ اعدال نے تیرے پر ہی ٹرائی کرنا ہے ۔۔۔
عسکر نے جھک کر سرگوشی کی ۔۔
سیریسلی
۔۔؟ شہاب نے آنکھیں پھیلائیں ۔۔
ہاں
ہاں سچ میں ۔۔ خود دیکھا تھا میں نے کل ۔۔۔ عسکر نے کہا تو شہاب ایک دم سے سیدھا
ہوا اعدال یوسف کا بھی کیا بھروسہ تھا ۔۔۔۔
وہ سب
کمرے سے باہر نکلے تو اعدال شہاب پر کود پڑا تھا ۔۔۔ ذلیل انسان تجھے میں ایز آ
ہلپر ساتھ لے کر گیا تھا اور تو اپنے مزوں میں میری درگت بنوانا چاہتا تھا ۔۔۔۔
اعدال نے اسے لاتوں کے نیچے رکھا تھا ۔۔۔
ہاں
تو میں گیا ہی اس لئے تھا کہ تیرا لائیو دیکھ سکوں ۔۔۔ کیا تو نے ہمارا لائیو نہیں
دیکھا تھا ؟ غنڈے ۔۔۔ خاصہ پٹتے وقت بھی شہاب باز آنے والوں میں سے نہیں تھا ۔۔۔۔
آہ
۔۔۔۔۔ بس کر دے میرے باپ ۔۔۔۔ اندھا دھند پٹتے وہ نڈھال سا اعدال کے آگے ہاتھ جوڑ
چکا تھا ۔تب ہی چار سالہ آذان ڈیڈ کے نام کی چینخ مارتے بھاگ کر اس جانب آرہا تھا
۔۔۔۔
اعدال
نے آذان کی آواز سنتے ہی اسے رہائی بخشی اور خود جا کر آذان کو گود میں اٹھا لیا
۔۔۔۔
آجا
بھتیجے ہم ڈاکٹر لے کر آتے ہیں ۔۔۔ آذان کے رونے کو خاطر میں نہ لیتے وہ اسے اٹھاۓ
باہر جا چکا تھا ۔پیچھے کھانستا ہوا شہاب منہ ہی منہ میں دو چار اچھے خاصے القاب
سے اسے نواز چکا تھا ۔۔۔
ابے
سالے اتار میرے بیٹے کو نیچے ۔۔۔۔ نڈھال سے شہاب نے پیچھے سے ہانک لگائی لیکن کان
لپیٹ کر جاتا اعدال گھر سے باہر یہ جا وہ جا ۔۔۔۔
- Download in pdf form and online reading.
- Click on the link given below to Free download 413 Pages Pdf
- It's Free Download Link