Mannat Novel Complete Pdf by Pashmina

 

Novel : Mannat Novel Complete Pdf
Writer Name : Pashmina

Mania team has started  a journey for all social media writers to publish their Novels and short stories. Welcome To All The Writers, Test your writing abilities.
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , full romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based,
Mannat Novel Completel Pdf  Novel Complete by 
Pashmina is available here to download in pdf form and online reading.
 

" لگتا ہے آپ یہ جاب کرنا نہیں چاہتی آپ کو زبردستی یہاں بھیجا گیا ہے کیا میں صحیح کہہ رہا ہوں؟ " ۔انٹرویو پینل پر بیٹھا ہوا وہ تیسرا شخص جو اتنی دیر سے خاموش منت کو نوٹ کر رہا تھا اچانک بولا۔ منت چونک کر اس شخص کو دیکھا۔اس کو اس قسم کے سوال کی توقع نہیں تھی۔اس شخص کی عمر چالیس کے لگ بھگ لگ رہی تھی۔باقی دونوں سے الگ ایک شاندار شخصیت کا مالک لگ رہا تھا۔ جی کچھ ایسا ہی ہے۔ ” منت نے صاف گوئی سے کہا اس شخص کے ہونٹوں پر فاتحانہ مسکراہٹ پھیل گئی۔ میں کافی دیر سے آپ کو نوٹ کر رہا تھا۔بلکہ یوں سمجھ لیں کے میں بہت اچھی فیس ریڈنگ کر لیتا ہوں۔ “اس شخص نے کہا. اس کا نام گلریز غوری تھا۔گلریز غورو کو ہمیشہ سے سادگی پسند تھی۔انٹرویو کے لیے آئی ہوئی ہوئی تمام لڑکیاں جو سے آراستہ نک سک سے تیار ہوکر آئی تھیں۔منت اس کو تمام لڑکیوں سے الگ لگی۔کوئی چاہے کتنا ہی تیار کیوں نہ ہو لے۔سادگی کو مات نہیں دے سکتا۔صرف سادگی ہی نہیں منت کی چہرے پر گہری سنجیدگی اس کو بہت پرکشش بنا رہی تھی۔یہاں ہر کوئی چاہتا تھا کہ یہ جاب اس کو مل جائے۔سوائے منت کے۔ ٹھیک ہے میں منت مراد آپ کل سے جاب پر آ جائیے گا۔” گلریز غوری نے حتمی فیصلہ سنایا ۔منّت سمیت انٹرویو پینل پر بیٹھے ہوئے باقی دونوں لوگ بھی چونک گئے۔ان دونوں نے سوالیہ نظروں سے گلریز غوری کی طرف دیکھا۔گلریز غوری نے آنکھوں سے کوئی اشارہ کیا جس کو منت سمجھ نہیں پائیں مگر وہ دونوں سمجھ گئے۔ اس کے پاس دماغ ہے۔” گلریز غوری نے اپنے شہادت کی انگلی اپنے سر کے ایک جانب رکھتے ہوئے ان کو اشارے میں سمجھایا۔اور وہ سمجھ بھی گئے اور اثبات میں سر ہلایا۔وہ جانتے تھے کہ گلریز وہ جوہری ہے جو پہلی نظر میں ہی ہیرے کو پہچان لیتا ہے۔ منت یہ سن کر بہت کنفیوز ہو گئی تھی۔ سوری میں یہ جاب نہیں کر سکتی ۔” منّت نے جلدی میں کہاں اور اپنی فائل اٹھائی اور تیزی سے وہاں سے نکل گئی۔ وہ تینوں اب حیرت سے اس دروازے کو دیکھ رہے تھے جہاں سے منت ابھی ابھی گئی تھی۔

Click on the link given below to Free download 89 Pages Pdf It's Free Download Link

Media Fire Download Link
Click Now 

$ads={1}

Google Drive Download Link

Download

$ads={2}

Online Reading


Post a Comment

Please Don't Enter Any Spam Link In The Comment Box

Previous Post Next Post