Ishq E Jawidan By Noor E Arooj

 

Novel : Ishq E Jawidan
Writer Name : Noor E Arooj

Mania team has started  a journey for all social media writers to publish their Novels and short stories. Welcome To All The Writers, Test your writing abilities.
They write romantic novels, forced marriage, hero police officer based Urdu novel, suspense novels, best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels , romantic novels in Urdu pdf , full romantic Urdu novels , Urdu , romantic stories , Urdu novel online , best romantic novels in Urdu , romantic Urdu novels
romantic novels in Urdu pdf, Khoon bha based , revenge based , rude hero , kidnapping based , second marriage based,
Ishq E Jawidan Novel Complete by 
Noor E Arooj is available here to download in pdf form and online reading.

$ads={2}
 

کیا چاہتی ہو تم۔۔۔ لیلا کو دیکھتے ہی ولید نے سرد آواز میں پوچھا تم اچھی طرح جانتے ہو کہ میں کیا چاہتی ہوں۔۔۔ اگر تم میری بات مان لو گے تو میں یہ ویڈیو بھی ڈیلیٹ کر دوں گی۔۔۔ اور جو فائل تمہیں چاہیے وہ بھی لاکر دوں گی۔۔۔ لیلا نے اپنا موبائل اس کے سامنے کیا مگر تم اپنے بھائی کو کیوں پھساو گی صرف میری محبت میں تم ایسا نہیں کر سکتی۔۔۔ ولید ابھی بھی شک بھری نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا یہ تو تمہیں لگتا ہے نہ مگر میں سچ میں تم سے اتنی محبت کرتی ہوں لیکن یہ سب کرنے کی ایک اور وجہ ہے اور وہ یہ کہ مجھے اپنے بھائی کے یہ سب غلط کام نہیں پسند۔۔۔ میں تمہارے ساتھ ایک عام اور پرسکون زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔۔۔ بولو اگر میں تمہیں وہ فائل لا دوں تو کیا تم مجھ سے شادی کرو گے۔۔۔۔۔ اس کی بات سن کر ولید کچھ لمحے کچھ بول ہی نہ سکا ایک طرف اس کی محبت تھی جس میں شرک موت کے برابر تھا اور دوسری طرف اس کا ملک تھا جس کے لیے وہ ایک بار تو کیا بار بار موت کو گلے لگا سکتا تھا۔۔۔ وہ زاور قریشی کو خود بھی پکڑ سکتا تھا مگر اگر وہ لیلا کو انکار کرتا تو وہ وہ ویڈیو زاور قریشی کو دکھا دیتی جس سے وہ اپنے خلاف سارے ثبوت مٹا دیتا اور اس کی سال بھر کی محنت مٹی میں مل جاتی اپنی موت کا اسے کوئی خوف نہیں تھا مگر وہ زاور قریشی کو اور زندگیاں تباہ کرنے نہیں دے سکتا تھا۔۔۔ بس فیصلہ ہو گیا تھا ایک بار پھر ملک کی محبت جیت گئی تھی مجھے منظور ہے۔۔۔ تم یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر کے مجھے زاور قریشی کے خلاف ثبوت لا دو میں تم سے شادی کے لیے تیار ہوں۔۔۔۔ ولید نے لمبا سانس لیتے ہوئے آخر کار اپنی محبت کو اپنے ہاتھوں سے دفنا دیا تھا تم سچ کہہ رہے ہو رونی تم مجھ سے شادی کرو گے۔۔۔ لیلا بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھی اسے اس کی محبت اتنی آسانی سے مل جائے گی یہ اس نے کبھی نہیں سوچا تھا کل دوپہر 3 بجے تم سارے ثبوت لے کر گاوں کے پرانے سکول میں آو گی جو بند ہوتا ہے۔۔۔ اور یہ ویڈیو ابھی ڈیلیٹ کرو۔۔ اس نے اپنے سامنے ویڈیو ڈیلیٹ کروائی اور باہر کی طرف چل دیا اس وقت اسے اکیلا رہنا تھا شاید اپنی ادھوری محبت کا سوگ منانے کے لیے۔

Click on the link given below to Free download Pdf It's Free Download Link

Media Fire Download Link
Click Now 

$ads={1}

ONLINE READING

Post a Comment

Please Don't Enter Any Spam Link In The Comment Box

Previous Post Next Post